9 اگست، 2015، 12:59 AM

یمن میں سعودی عرب کے حملوں میں 4430 افراد شہید

یمن میں سعودی عرب کے حملوں میں 4430 افراد شہید

یمن میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے تقریبا 5 ماہ سے ظالمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملے جاری ہیں جن میں اب تک 4430 یمنی شہری شہید جبکہ 11172 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں انسانی حقوق  کی تنظیم کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے 4 ماہ سے ظالمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملے جاری ہیں جن میں اب تک 4430 یمنی شہری شہید جبکہ 11172 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمن پر سعودی عرب کے  وحشیانہ حملے عالمی برادری اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی مکمل خاموشی میں جاری ہیں ۔

یمن کے سلسلے میں اقوام متحدہ بھی اپنی ذمہ داری پورا کرنے میں باکل ناکام ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے درہم و دینا کے مقابلے میں انسانوں اور انسانی حقوق کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔

News ID 1857244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha